ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6300 روپے کی بہت بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6300 روپے کی بہت بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں آج بہت بڑی کمی ہوگئی جس کے ساتھ ہی 10 گرام سونا واپس 2 لاکھ سے نیچے آگیا۔ 

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونا 6300 روپے سستا ہوا ہے۔ 

اس بہت بڑی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگیا۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 5402 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 99 ہزار 588  روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 9 ڈالر کی کمی کے بعد 1931 ڈالر فی اونس ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں