طالبان سے بچ کر 5 افغان خواتین فرانس پہنچ گئیں

طالبان سے بچ کر 5 افغان خواتین فرانس پہنچ گئیں

طالبان حکومت کی پابندیوں سے بچ کر 5 افغان خواتین فرانس پہنچ گئیں۔

فرانس پہنچنے والی خواتین میں یونیورسٹی کی سابق ڈائریکٹر، این جی او کی سابق کنسلٹنٹ، سابقہ ٹی وی میزبان اور کابل کے خفیہ اسکول کی ٹیچر شامل ہیں۔

ان خواتین نے 2021ء میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد پاکستان میں عارضی پناہ حاصل کی ہوئی تھی۔

ان 5 خواتین کو نکالنے سے متعلق فرانسیسی حکام نے انتظامات کیے۔

فرانسیسی امیگریشن اتھارٹی کا کہناہے کہ مغرب کے ساتھ رابطوں کے باعث طالبان سے خطرات کا سامنا کرنے والی خواتین پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں