شاداب افتخار پاکستان انڈر 19 فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

شاداب افتخار - فوٹو: فائل
شاداب افتخار – فوٹو: فائل 

شاداب افتخار کو پاکستان انڈر 19 فٹبال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ 

شاداب افتخار یو ای ایف اے ”اے“ لائسنس سرٹیفکیٹ کے حامل ہیں، وہ ویگان اتھلیٹکس اور ایورٹن فٹبال کلب کےلیے کام کرچکے ہیں۔

یورو 2020 اور قطر فٹبال ورلڈکپ میں رائل بیلجیئم فٹبال فیڈریشن کےلیے کام کیا۔

شاداب افتخار اسکاٹش ہائی لینڈ فٹبال لیگ میں فورٹ ولیم کلب کے منیجر رہے، وہ انگلینڈ میں کئی اکیڈمیز سے بھی وابستہ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ساتھ نیپال میں ساف انڈر 19چیمپئن شپ 2023 ان کی پہلی ذمہ داری ہوگی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں