فیصل کریم کنڈی کا ن لیگی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل

فیصل کریم کنڈی کا ن لیگی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے ن لیگی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دے دیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 10 ارکان شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کے مشکل حالات دیکھتے ہوئے کابینہ کا حصہ بننا قبول کیا، ہمارے وفاقی وزراء نے اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔

پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیرِ خارجہ پاکستان کے سفارتی تعلقات میں نئی جان ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی پر سیاست کرنے والوں نے اپنے ہر دور میں کراچی کو نظرانداز کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں تاریخی کامیابی حاصل کی، کراچی کا نوجوان مئیر دن رات کام کر رہا ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں