پرویز الہٰی کی ایک بار پھر گرفتاری توہین عدالت ہے، نوید ملک

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ نوید ملک۔فوٹو: فائل
صدر اسلام آباد ہائیکورٹ نوید ملک۔فوٹو: فائل

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ نوید ملک نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو ایک بار پھر گرفتار کرنا توہین عدالت ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران نوید ملک نے کہا کہ عدلیہ کو سیاسی معاملات میں داخل اندازی سے جتنا ممکن ہو اجتناب کرناچاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب )ترامیم کالعدم قراردینے سے تمام کے تمام کیسز دوبارہ کھل جائیں گے۔

نوید ملک نے یہ بھی کہا کہ چینی پر حکم امتناع کی وجہ سے عدلیہ پر بھی چینی بحران کی ذمےداری بنتی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں