آسٹریلیا نے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ حتمی اسکواڈ کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو تصدیق 28 ستمبر کو کی جائے گی۔

اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، شین ایبٹ، آشٹن آگر، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میچل مارش، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، مارکوس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا ہے کہ پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک اور گلین میکسویل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔

جارج بیلی کا کہنا ہے کہ تمام کرکٹرز بھارت کے خلاف سیریز میں بھی شامل ہونے کے لیے پُراُمید ہیں، حتمی اسکواڈ کے اعلان سے قبل جنوبی افریقا اور بھارت کے خلاف 8 ون ڈے میچز ہیں، ٹورنامنٹ سے قبل کمبی نیشن کو بنانے کا موقع ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں