دس دنوں میں 2 سے 5 کلو وزن کم کرنے والا جادوئی قہوہ

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

سلم اسمارٹ نظر آنا اور متحرک کون نہیں رہنا چاہتا، بھاگتی دوڑتی زندگی میں جہاں موٹاپے کی شرح بڑھتی جا رہی ہے وہیں کچھ اجزا کا استعمال اس میں کمی لانے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

یوٹیوب کی دنیا میں سرِ فہرست آنے والی انفلوئنسر و بیوٹی ایکسپرٹ مریم پرویز کے مطابق یہ قہوہ اُن کا آزمودہ ہے جو 100 فیصد نتائج دیتا ہے اور قہوے کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔

اس قہوے کو تاحال سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین استعمال کر چکے ہیں اور اس پر اپنی مثبت رائے بھی دے چکے ہیں۔

قہوے کے لیے درکار اجزا:

وزن میں صحت مند طریقے سے کمی لانے والا قہوہ بنانے کے لیے سونف، اجوائن، زیرے، ادرک اور لیموں لے لیں۔

اب ادرک کے ایک سے ڈیڑھ انچ کے ٹکرے کو چاپ کر کے یا باریک کاٹ کر پنکھے کے نیچے سکھا لیں، اسی طرح دو بڑے لیموں کے چھلکے اتار کر اُنہیں باریک کاٹ کر سکھا لیں۔

اب  دو چمچ اجوائن، دو چمچ سفید زیرہ، دو چمچ سونف اور سوکھے ہوئے ادرک اور لیموں کے چھلکوں کو ایک ایئرٹائٹ ڈبے میں محفوظ کر لیں۔

قہوہ بنانے کا طریقہ:

آدھے سے پونے کپ پانی میں صرف آدھا چمچ قہوے کے اجزا شامل کریں۔

قہوے کو زیادہ ابالنے یا 2 منٹ سے زیادہ پکانے سے گریز کریں۔

ایک وقت میں صرف آدھا کپ قہوہ استعمال کریں۔

استعمال کا طریقہ:

اس قہوے (صرف آدھا کپ) کو صبح نہار منہ ناشتے سے آدھا گھنٹہ قبل اور رات کے کھانے کے آدھے گھنٹے بعد استعمال کریں۔

کوشش کریں کہ رات کا کھانا کم از کم 8 بجے تک کھا لیا جائے۔

رات ساڑھے آٹھ بجے، قہوہ پینے کے بعد کچھ بھی کھانے سے گریز کریں۔

قہوے کا استعمال اور روٹین میں تبدیلی

اس قہوے کے استعمال کے دوران دن کے اوقات میں خود کو متحرک اور مصروف رکھیں یا 20 منٹ تک ہلکی پھلکی ورزش کر لیں۔

قہوے کے استعمال کے دوران چہل قدمی بھی کی جا سکتی ہے۔

قہوے کے استعمال کے دوران زیادہ کھانے سے گریز کریں اور بھوک رکھ کر کھانا کھائیں۔

تلی ہوئی غذاؤں، بیکری مصنوعات اور زیادہ میٹھا کھانے سے گریز کریں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں