پاکستان میں ہمارے ساتھ بادشاہوں جیسا برتاؤ کیا گیا، صدر بھارتی بورڈ

پاکستان میں ہمارے ساتھ بادشاہوں جیسا برتاؤ کیا گیا، صدر بھارتی بورڈ

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمارے ساتھ بادشاہوں جیسا برتاؤ کیا گیا۔

لاہور سے بھارت واپسی کے بعد راجر بنی اور نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا نے میڈیا سے گفتگو کی۔

راجر بنی نے کہا کہ پاکستان میں ہمارا دو دن کا تجربہ شاندار رہا، ویسی ہی میزبانی ملی جیسے ہمیں 1984 میں ٹیسٹ میچ کے دوران ملی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ بادشاہوں جیسا برتاؤ کیا گیا، پاکستان میں ہمارا وقت بہت ہی اچھا رہا، ہمیں پی سی بی کے آفیشلز سے ملنے کا موقع بھی ملا۔

صدر بی سی سی آئی نے مزید کہا کہ ہمارے دورے سے سب بہت خوش تھے، ہمیں بھی اس دورے سے بہت خوشی ہوئی۔

اس موقع پر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ 2 روزہ دورہ اچھا رہا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ہمارے اعزاز میں ڈنر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی میزبانی بہت ہی اچھی تھی، پاکستان بورڈ کا مطالبہ تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ شروع ہونی چاہیے۔

نائب صدر بی سی سی آئی نے مزید کہا کہ ہم نے انہیں بتایا ہے کہ اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، ہم وہی کریں گے جو ہماری حکومت کہے گی، یہ کرکٹ کا دورہ تھا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں تھا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں