3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی خدمات ریٹرننگ آفیسرز کو مہیا کرنے کی اجازت

3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی خدمات ریٹرننگ آفیسرز کو مہیا کرنے کی اجازت

 الیکشن کمیشن نے آئندہ عام الیکشن کے دوران 3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی خدمات ریٹرننگ آفیسروں کو مہیا کرنے کی اجازت دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق ڈیٹا انٹری آپریٹرز الیکشن کے دوران آر اوز کو ہر قسم کی معاونت دیں گے۔ ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے ایک جامع ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹریننگ 4 ستمبر سے 16 ستمبر 2023 تک پاکستان کے 16 مختلف شہروں میں کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹریننگ کا مقصد انتخابی عمل میں مزید شفافیت لانا اور کام کو بر وقت مکمل کرنا ہے۔ ٹریننگ کی مؤثر و جامع مانیٹرنگ کیلئے الیکشن کمیشن نے ایک جدید مانیٹرنگ سسٹم بھی تیار کیا ہے۔

کمیشن کے 25 سینئر افسران اس ٹریننگ کی مانیٹرنگ اور مکمل نگرانی کریں گے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں