فوکس فی الحال ایشیا کپ ہے، اس کے بعد ورلڈ کپ ہوگا، حارث روف

فوکس فی الحال ایشیا کپ ہے، اس کے بعد ورلڈ کپ ہوگا، حارث روف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ٹیم کا ماحول اور ردھم کافی زبردست بنا ہوا ہے۔

لاہور میں بنگلادیش سے میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں حارث روف نے کہا کہ اپنی پرفارمنس پر شکر ادا کرتا ہوں، جس انداز میں ٹیم کھیل رہی ہے اس انداز میں ہی آگے بھی کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کا ماحول اور ردھم کافی زبردست بنا ہوا ہے، ابھی فوکس ایشیا کپ پر ہے، اس کے بعد ورلڈ کپ پر فوکس کریں گے۔

حارث روف نے مزید کہا کہ بولر کنڈیشن کے حساب سے پرفارم کر رہے ہوتے ہیں، اگر کبھی کنڈیشن ساتھ نہ دے تو مار بھی پڑتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ اوپر سے آؤٹ کرتے ہیں تو اعتماد ملتا ہے، شروع میں وکٹیں مل جاتی ہے تو کوشش ہوتی ہے کہ اس کو برقرار رکھوں۔

فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ جیت کو انجوائے کریں یہ نا دیکھیں کہ کب ہدف پر پہنچے، پلیئر کو پتہ ہوتا ہے گراؤنڈ میں کیا کنڈیشن چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمبر ون ہوتے ہیں تو پرفارم کرنے کا پریشر بھی ہوتا ہے، کوشش کرتے ہیں کہ جو توقعات ہوں اس پر پورا اتریں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں