آسٹریلین فیڈرل پولیس نے ایف آئی اے امیگریشن کو جدید آلات فراہم کردیے

آسٹریلین فیڈرل پولیس کی جانب سے ایف آئی اے امیگریشن کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی آلات فراہم کردیے گئے۔

یہ آلات پاکستان میں بارڈر سیکیورٹی کو محفوظ بنانے، جعلی ویزوں اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے فراہم کیے گئے ہیں۔

فراہم کردہ کٹس میں میگنیفائر گلاسز، الٹرا وائلٹ ریڈیشن لائٹس، سیکیورٹی لیمینٹ ویریفائر شامل ہیں۔

ان 17 آلات کے ذریعے امیگریشن کاؤنٹرز پر پاسپورٹ اور ویزے کی جانچ پڑتال کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جدید آلات کے ذریعے جعلی پاسپورٹ اور ویزے کے حامل مسافروں کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن عملے کی جانب سے جدید آلات کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

جدید آلات پر مبنی کٹس آسٹریلین فیڈرل پولیس کے دورہ کراچی پر ایف آئی اے کی استعداد کار میں بہتری کیلئے فراہم کی گئی ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں