عبدالرحمان ملتان سلطانز کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

عبدالرحمان ملتان سلطانز کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز نے عبدالرحمان کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

ملتان سلطانز نے عبدالرحمان کو اینڈی فلاور کی جگہ فرنچائز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے عبدالرحمان 5 سال تک بطور اسسٹنٹ کوچ ملتان سلطانز کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

سبکدوش ہونے والے اینڈی فلاور بھی عبدالرحمان کی کوچنگ کے متعرف ہیں۔

اینڈی فلاور نے کہا کہ جب میں بطور کوچ آیا تھا تو میری خواہش تھی کہ عبدالرحمان ہی اسسٹنٹ کوچ ہوں، یہ ایک زبردست کوچ ہیں۔

اینڈی فلاور نے مزید کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ 5 سال زبردست گزرے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں