شہباز شریف کا چترال میں شہید فوجیوں کو خراجِ عقیدت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے چترال میں سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے دلیر فوجیوں نے 12 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارا اور اس مٹی کے 4 سپوت ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ سوگواروں کو صبر دے اور وطن کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرے۔

دوسری جانب نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی، اور کہا کہ فوجی جوانوں نے جواں مردی اور دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کر دیا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قوم ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر چترال کے علاقے کیلاش میں دہشت گردوں نے دو فوجی چوکیوں پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 4 بہادر جوان شہید ہوئے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں