پشاور اور کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

ملک کے دو بڑے شہروں کراچی اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پایا جانا تشویش ناک ہے، وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں پائے جانے والے وائرس جیسا ہے۔

نگراں وفاقی وزیرِ صحت ندیم جان نے کہا ہے کہ وائرس کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کو اس بیماری سے مسلسل خطرہ ہے، متاثرہ آبادیوں کا پتہ لگانے کے لیے تمام مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تحقیقات کریں گے۔

ندیم جان کا کہنا ہے کہ بچوں کی قوتِ مدافعت مضبوط کرنے کے لیے فوری مؤثر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیرِ صحت ندیم جان نے اپیل کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو متعدد بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں