بابر اعظم کا 2017ء کے بعد بی پی ایل سے معاہدہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم----فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم—-فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے معاہدہ ہو گیا۔

بابر اعظم نے رنگ پور رائیڈرز سے معاہدہ سائن کر لیا ہے، وہ 2017ء کے بعد اب بی پی ایل کھیلیں گےْ۔

پاکستانی کپتان نے آخری مرتبہ 2017ء میں سلہٹ سکسرز کی جانب سے بی پی ایل کے میچز کھیلے تھے۔

بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کے احسان اللّٰہ بھی رنگ پور رائیڈرز کا حصہ ہوں گے۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے معاہدے کی سائننگ کا انکشاف ٹیم کے سوشل میڈیا مینجر نے ذاتی اکاؤنٹ پر کیا۔

دوسری جانب رنگ پور رائیڈرز کی ’نئی سائننگ‘ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ بھی بابر کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔

فرنچائز نے ڈرافٹ سے قبل ہسارانگا، نکولس پورن اور برینڈن کنگ سے بھی معاہدہ کیا ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں