امریکی وزیرِ خارجہ نے یوکرینی ہم منصب کیساتھ فرینچ فرائز کھائیں

امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اپنے ہم منصب دیمیترو کولیبا کے ساتھ ریسٹورنٹ پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں شخصیات نے امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی کے ریسٹورنٹ میں ملاقات کی اور اس دوران دونوں کو کھانے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر امریکی سیکریٹری خارجہ کو کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ مجھے کچھ فرنچ فرائز کھانے میں دلچسپی ہے‘۔

واضح رہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن غیر اعلانیہ دورے پر یوکرین پہنچے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں