مارکیٹ سے غائب ادویات سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ جان لیوا امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جان لیوا امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے مارکیٹ سے غائب ادویات سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جان لیوا امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع ڈریپ کے مطابق نایاب ادویات کے متبادل برانڈز جلد مارکیٹ میں مہیا کیے جائیں، جان لیوا امراض کے لیے نئی ادویات کی رجسٹریشن فوری کی جائے گی۔

کینسر اور شوگر کی ادویات کی رجسٹریشن کی درخواستیں زیر غور ہیں جبکہ امراض قلب کی ادویات، ویکسین کی رجسٹریشن کی درخواستوں پر کام شروع کردیا گیا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں