جنرل عدنان کے نام سے مشہور عراقی ریسلر 84 سال کی عمر میں چل بسے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عراقی ریسلر عدنان بن عبدالکریم احمد 84 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی ریسلر جنرل عدنان کے نام سے بھی مشہور تھے اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1959 میں کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں پیدا ہونے والے عدنان بن عبدالکریم احمد نے صدام حسین کے ساتھ فٹبال بھی کھیلی تھی اور انہوں نے اپنے ریسلنگ کیریئر کے دوران چیمپئن شپ بھی جیتی تھی۔

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے بھی عراقی ریسلر عدنان بن عبدالکریم احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی ریسلر نے 1998 میں ریٹائرمنٹ سے قبل اپنے کیریئر کے دوران 1300 سے زائد ریسلنگ کے میچز میں حصہ لیا تھا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں