نگراں وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ—فائل فوٹو
نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ—فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آبادمیں ہوا۔

ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، عسکری قیادت اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی حکام نے تاجروں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں پر شرکائے اجلاس کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں