اسپین کے صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے باعث اب وہ جی 20 سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں بہتر محسوس کر رہا ہوں تاہم کورونا کی وجہ سے بھارت نہیں جا سکوں گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جی 20 سمٹ میں اسپین کے نائب صدر اور وزیرِ خارجہ شرکت کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن اور چین کے صدر شی جن پنگ بھی جی 20 سمٹ کے لیے بھارت نہ آنے کا اعلان کر چکے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں