فرانسیسی عدالت نے اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی جائز قرار دیدی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فرانس میں عدالت نے اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی کا حکومتی اقدام جائز قرار دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی اعلیٰ عدالت دی اسٹیٹ کونسل کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں عبایا پہننے کی پابندی قانونی ہے اور یہ پابندی مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک نہیں۔

فرانس کی حکومت نے گز شتہ ماہ اسکولوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی حکومت کی عبایا پابندی کے خلاف مسلم تنظیم نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے عبایا پہننے پر پابندی کے حکومتی اقدام کو جائز قرار دیا ہے۔

دوسری جانب 4 ستمبر کو فرانسیسی اسکولوں نے درجنوں لڑکیوں کو گھر واپس بھیج دیا تھا کیونکہ انہوں نے تعلیمی سال کے پہلے دن عبایا کی پابندی پر عمل کرنے سے انکار کردیا تھا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں