سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 1-2 سے ہرادیا

میچ کا پہلا گول پاکستان کی جانب سے عبدالغنی نے کھیل کے چھٹے منٹ میں کیا۔
میچ کا پہلا گول پاکستان کی جانب سے عبدالغنی نے کھیل کے چھٹے منٹ میں کیا۔

ساف انڈر 16چیمپئن شپ 2023 کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔

بھوٹان میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہلا گول پاکستان کی جانب سے عبدالغنی نے کھیل کے چھٹے منٹ میں کیا، بنگلا دیش کی جانب سے 14ویں منٹ میں مرسد علی گول کرکے اسکور 1-1 کردیا۔

بنگلادیش کے ابوسعید نے 29ویں منٹ میں میچ کا دوسرا اور فیصلہ کن گول  کرکے اپنی ٹیم کو ایونٹ کے فائنل میں پہنچا دیا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں