چیئرمین پی ٹی آئی امیروں کے ساتھی تھے، ہماری ایک نہیں سنی، پرویز خٹک

چیئرمین پی ٹی آئی امیروں کے ساتھی تھے، ہماری ایک نہیں سنی، پرویز خٹک

تحریک انصاف پارلمینٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کسی کی عزت نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی امیروں کے ساتھی تھے، انہوں نے ہماری ایک نہ سنی۔

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک  نے کہا کہ  تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال کے دور حکومت میں ڈرامے کیے گئے، مخالفین سن لیں ان کا انجام بہت برا ہونے والا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ساڑھے تین سال بہت کچھ برداشت کیا ہے، ہم نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے خلاف پارٹی بنائی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مذاق اڑانے والوں کا ہم مذاق اڑائیں گے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں