آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 ستمبر کے لیے کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔

آئی جی اسلام آباد اس کیس میں غیرمشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں، ان کی معافی منظور ہو گی یا کارروائی آگے بڑھے گی؟ آئندہ سماعت پر فیصلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ مئی میں شیریں مزاری کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کر لیا گیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری سے پولیس کو روک رکھا تھا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں