تحصیل سوئی سے فٹبال کے 6 مقامی کھلاڑی اغواء

ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے فٹبال کے 6 مقامی کھلاڑیوں کو اغواء کرلیا گیا ہے۔ 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوئی میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے، مغویوں کی تلاش جاری ہے۔

نگراں وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے ڈیرہ بگٹی میں 6 کھلاڑیوں کے اغواء کا نوٹس لے لیا۔

جمال رئیسانی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کی بازیابی یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کا کہنا ہے کہ  فٹبال کھلاڑی سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے سبی جا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاستی ادارے کوششوں میں مصروف ہیں، کھلاڑیوں کو جلد بازیاب کروایا جائے گا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں