بلاول انتخابی مہم نہیں چلا رہے، وہ تعزیت کیلئے نکلے ہوئے ہیں، شرجیل میمن

بلاول انتخابی مہم نہیں چلا رہے، وہ تعزیت کیلئے نکلے ہوئے ہیں، شرجیل میمن

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ابھی کوئی انتخابی مہم نہیں چلا رہے، وہ مختلف علاقوں میں تعزیت کےلیے نکلے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں عوامی رابطہ مہم شروع کردی، وہ ٹھٹھہ سے ہوتے ہوئے سجاول پہنچ گئے۔

 اس حوالے سے شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو لوگوں سے تعزیت کےلیے نکلے ہوئے ہیں۔

پی پی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابی مہم الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد چلائی جائے گی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں