ہولناک زلزلہ، مراکش میں 3 روزہ سوگ، ایفل ٹاور کی لائٹیں بند

ہولناک زلزلہ، مراکش میں 3 روزہ سوگ، ایفل ٹاور کی لائٹیں بند

مراکش میں ہولناک زلزلے سے جانی نقصان پر ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

مراکشی حکام کے مطابق زلزلے سے اموات کی تعداد ایک ہزار 37 ہے جبکہ 1200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

دوسری طرف مراکش میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر ایفل ٹاور کی لائٹیں بند کی جائیں گی۔

فرانس کے مشہور سیاحتی مقام ایفل ٹاور کی لائٹیں آج رات 11بجے بند کی جائیں گی۔

مراکش میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1037 ہوگئی جبکہ 1200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

خیال رہے کہ مراکش میں گزشتہ رات 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 2 بجے ایفل ٹاور کی لائٹیں بند ہوں گی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں