مراکش میں زلزلہ، اموات کی تعداد 1305 ہوگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مراکش میں آئے خوفناک زلزلے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 1305 ہوگئی جبکہ 1200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے انسانی جانوں کے ضیاع پر ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مراکش میں زلزلے کو 1960 کے بعد سے اب تک کا سب سے ہلاکت خیز زلزلہ کہا جارہا ہے۔ 1960 میں زلزلے سے 12 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب مراکش میں زلزلے سے اموات کے سوگ میں فرانس کے ایفل ٹاور کی روشنیاں بند کردی گئیں۔

خیال رہے کہ مراکش میں گزشتہ رات 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، شدید زلزلہ مراکش کے پہاڑی علاقے اٹلس میں آیا جس کا مرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں