شیخوپورہ، بس حادثے میں 6 افراد ہلاک، 50 زخمی

شیخوپورہ، بس حادثے میں 6 افراد ہلاک، 50 زخمی

پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں بس کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا جس میں 6 افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹر وے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔

حادثے کے تمام زخمیوں اور ہلاک افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور اوورلوڈنگ کی وجہ سے پیش آیا، حادثے سے متعلق مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں