سندھ میں مزید 18 ایس ایس پیز کی تقرریاں اور تبادلے

سندھ میں مزید 18 ایس ایس پیز کی تقرریاں اور تبادلے

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس نے صوبے کے مزید 18 سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پیز) کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی شیراز نذیر کو اے آئی جی آپریشن سندھ تعینات کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو اے آئی جی فنانس، ایس ایس پی خاور اکبر شیخ اے آئی جی لاجسٹک، ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا اے آئی جی آئی ٹی اور ایس پی علی آصف کو اے آئی جی ایڈمن سی پی او تعینات کیا گیا ہے۔

ایس پی زاہدہ پروین کو اے آئی جی ویلفیئر تعینات کر کے شعبہ جینڈر کرائم کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مشتاق احمد عباسی اے آئی جی لیگل، ڈاکٹر عمران اے آئی جی ایم ٹی، ایس ایس پی عباس رضوی پرنسپل شاہد حیات ٹریننگ کالج کراچی ہوں گے۔

ایس ایس پی انور کھیتران کو اے آئی جی سینیٹائزر کمپلین سیل، ایس ایس پی اعجاز احمد شیخ کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ تعینات کیا گیا ہے۔

محمد کلیم ایس ایس پی آر ایف ایف حیدرآباد اور عارف عزیز ایس ایس پی انٹیلی جنس اسپیشل برانچ ہوں گے۔

ایس پی سمیر نور اے آئی جی اسٹیٹ مینجمنٹ، شاہ نواز چاچڑ سربراہ مددگار 15 یونٹ کراچی، ایس پی احمد فیصل چوہدری نگراں وزیر داخلہ سندھ کے پی ایس او تعینات کیے گئے ہیں۔

ایس پی اظہر جاوید پی ایس او ٹو آئی جی جیل خانہ جات مقرر کیے گئے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں