سہراب گوٹھ، مبینہ ٹاؤن سے غیر قانونی مقیم 36 افغان گرفتار

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی تلاش کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ اور مبینہ ٹاؤن تھانوں کے علاقے میں یہ کارروائیاں کی گئی ہیں۔

ایس پی سہراب گوٹھ کے مطابق ان علاقوں سے غیر قانونی طور پر رہائش پزیر 36 افغان باشندے گرفتار کیے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف سہراب گوٹھ اور مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں