صادق سنجرانی، پرویز اشرف کا پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاک بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ قوم ٹیم کی بہترین کارکردگی کے لیے پر امید ہے.

اُنہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑی بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں، اس لیے امید ہے کہ شائقینِ کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں کی دعائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں، اس لیے پوری قوم پاکستانی ٹیم کی بہترین کارکردگی کے لیے پُر امید ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں