طورخم سرحدی گزرگاہ پر کشیدگی، پاک افغان وفود کا اجلاس ختم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

طورخم سرحدی گزرگاہ پر کشیدگی کے حوالے سے پاک افغان وفود کا اجلاس ختم ہو گیا۔

ایف سی حکام کے مطابق سرحدی گزرگاہ پر آمد و رفت کی بحالی کو وفاقی حکومت کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ کی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے جلد بحالی کا امکان ہے۔

ایف سی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ طورخم سرحد 5 روز قبل دو طرفہ فائرنگ کے بعد بند کی گئی تھی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں