نسیم شاہ کا پہلا اسپیل، بھارتی اوپنر پریشان اور شائقین حیران

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

ایشیا کپ 2023ء کے 9ویں میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے پہلے اسپیل کی ہر کوئی تعریف کرنے لگا۔

بھارت کے اوپنر روہت شرما اور شبمن گل بیٹنگ کے دوران نسیم شاہ کی بولنگ پر پریشان دکھائی دیے، دوسری جانب شائقین حیران تھے۔

پاکستانی فاسٹ بولر کی گھومتی گیندیں بھارتی بیٹرز کے لیے وبال جان بنی رہیں۔

نسیم شاہ کے پہلے اسپیل میں 2 کیچ ڈراپ ہوئے ایک ریویو بھی ضائع گیا۔

فاسٹ بولر کی کتنی ہی گیندیں بیٹرز کےلیے خطرہ بنیں لیکن بدقسمتی سے اُن شاندار گیندوں پر انہیں ایک بھی وکٹ نہ مل سکی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں