پچ کو پانی سے بچانے کیلئے فخر زمان بھی میدان میں آگئے

فوٹو بشکریہ پی سی بی(ایکس)
فوٹو بشکریہ پی سی بی(ایکس)

ایشیاکپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانیوالے میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے، جس کے بعد پچ کو پانی سے بچانے کیلئے فخر زمان بھی میدان میں آگئے۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں بارش شروع ہونے  سے قبل بھارت نے 24 اعشاریہ 1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لیے تھے۔

تاہم بارش شروع ہوتے ہی میچ کو فوراً روک دیا گیا اور گراؤنڈ کا عملہ پچ کور کرنے کیلئے فوراً ہی شیٹس لے کر اس طرف دوڑا تو اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان بھی عملے کی مدد کو آگئے۔

فخر زمان کی بارش میں گراؤنڈ کے عملے کے ساتھ کور پکڑ کر دوڑتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ کولمبو میں بارش کے باعث ایشیا کپ میں قوانین کی تبدیلی کے بعد پاک بھارت میچ کےلیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں