راج دیپ سردیسائی نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی حمایت کردی

سینئر بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی حمایت کردی۔

بھارتی صحافی نے کولمبو میں بارش سے ایک بار پھر میچ متاثر ہونے پر پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی حمایت کی۔

سینئر بھارتی صحافی نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ ایشیا کپ پاکستان میں نہیں کھیلا جانا تھا؟

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہترین موسم اور بہترین بیٹنگ وکٹیں ہیں، بھارت کےلیے یہی ورلڈکپ کی تیاری کا بہترین موقع تھا۔

راج دیپ سردیسائی نے یہ بھی کہا کہ 15 برس میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلی، کھیل کی سطح پر دونوں میں تعلقات بحالی کا یہی بہترین موقع تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلتے مگر ہر پاکستان سے کرکٹ کھیلتے ہیں، یہ عجیب ہائبرڈ ماڈل ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں