دیکھنا پڑے گا عوام پر گرے بجلی کے بلوں کا ذمے دار کون ہے، فردوس عاشق

دیکھنا پڑے گا عوام پر گرے بجلی کے بلوں کا ذمے دار کون ہے، فردوس عاشق

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ دیکھنا پڑے گا عوام پر گرے بجلی کے بلوں کا ذمے دار کون ہے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اگلے ہفتے عوامی مہم شروع کر رہی ہے، استحکام پارٹی ہر الیکشن میں جانے کےلیے تیار ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایک جماعت کو جتوانے کےلیے بنائے گئے ٹیلر میڈ حلقے کو دہرایا جائے۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن کی طرح نئی مردم شماری بھی بہت ضروری ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں