ایم ایم اے گیم بریڈ 5 فائٹ میں شاہ زیب رند نے امریکی فائٹر کو ہرا دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایم ایم اے گیم بریڈ 5 فائٹ میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے امریکا کے فائٹر کو ہرا دیا۔

پاکستان کے شاہ زیب رند نے امریکی فائٹر کارلوس گوریرا کو آؤٹ کلاس کر کے کامیابی حاصل کی۔

ایم ایم اے گیم بریڈ 5 امریکا کے شہر جیکس ویلے میں ہوئی جس میں امریکی کھلاڑی پاکستانی فائٹر کے سامنے بے بس نظر آئے۔

امریکی فائٹر جب زمین پر گرے تو ریفری نے مقابلہ روک دیا جس پر شاہ زیب رند نے پاکستان کے پرچم کے ساتھ کامیابی کا جشن  منایا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں