جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 100 سال قدیم اسکول گرانے کا حکم

مری کی جھیکا گلی میں واقع ایم سی ہائی اسکول کی 100 سال سے زائد قدیم عمارت—تصویر بشکریہ فیس بک
مری کی جھیکا گلی میں واقع ایم سی ہائی اسکول کی 100 سال سے زائد قدیم عمارت—تصویر بشکریہ فیس بک

جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے مری کی جھیکا گلی میں قائم 100 سال سے زائد پرانے اسکول کو گرانے کےاحکامات جاری کر دیے گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسکول کی زمین پر جوڈیشل کمپلیکس بنے گا، اس ضمن میں پنجاب حکومت نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ 7 دن میں اسکول کی زمین عدلیہ کو منتقل کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اس حوالے سے صوبائی حکومت کو کچھ عرصہ قبل ہدایت دی تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے بلا چوں چراں چیف جسٹس کے احکامات پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم سی ہائی اسکول جھیکا گلی مری میں اس وقت 200 سے 250 طالب علم زیرِ تعلیم ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں