سوتا اور اونگھتا ہوا شیروں کا خاندان، ویڈیو وائرل

سوتا اور اونگھتا ہوا شیروں کا خاندان، ویڈیو وائرل

انڈین فاریسٹ سروس کے ایک افسر سشانت نندا نے سوشل میڈیا پر شیر کے خاندان کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔

ویڈیو میں شیر اور اس کے خاندان کو سوتے اور اونگھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک محبت بھرا گھرانہ دنیا کے کینوس میں رنگوں کا اضافہ کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویڈیو دیکھتے ہوئے آواز بھی کھلی رکھیں تاکہ جنگل کے ماحول کا احساس ہوسکے۔

اس ویڈیو کو اب تک 45 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں