کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 147 پوائنٹس کی کمی

پی ایس ایکس: کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 147 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 147 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 45 ہزار 865 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 496 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 21 کروڑ 31 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 814 ارب روپے ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں