ہمارے بولرز کیخلاف روہت شرما اور شُبمن گِل کے پاس پلان تھا، بابر اعظم

ہمارے بولرز کیخلاف روہت شرما اور شُبمن گِل کے پاس پلان تھا، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے فاسٹ بولرز کے خلاف روہت شرما اور شُبمن گِل کے پاس پلان تھا۔ 

بھارت کے خلاف میچ کے بعد پریزینٹشن کے دوران بات چیت میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

انہوں نے بھارتی بلے بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فاسٹ بولرز کے خلاف روہت شرما اور شُبمن گِل کے پاس پلان تھا۔ 

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے بعد میں عمدہ بیٹنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ جسپرت بمرا اور محمد سراج نے پہلے 10 اوورز میں اچھی بولنگ کی، ہماری ایک بعد ایک وکٹیں گرتی رہیں، پارٹنر شپ نہیں لگا سکے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں