بشریٰ بی بی آج نیب میں پیش نہیں ہوئیں، نئی تاریخ مانگ لی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ، سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی طلب کیے جانے پر آج نیب میں پیش نہیں ہوئیں۔

انہوں نے خط لکھ کر نیب سے شاملِ تفتیش ہونے کے لیے نئی تاریخ مانگ لی۔

بشریٰ بی بی نے نیب کو آج پیش نہ ہونے کے حوالے سے آگاہ کر دیا کہ مجھے آج توشہ خانہ تحائف سے متعلق نیب نے 11 بجے طلب کر رکھا تھا جبکہ مجھے آج ضمانت کی 2 درخواستوں کے لیے احتساب عدالت میں 11 بجے پیش ہونا تھا۔

خط میں سابق خاتونِ اوّل نے مزید کہا ہے کہ آج جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں بھی درج مقدمے کے لیے پیش ہونا تھا۔

بشریٰ بی بی نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ آج اٹک جیل میں میرے شوہر چیئرمین پی ٹی آئی کا اپنی فیملی سے ملاقات کا دن ہے، میں ان سے 2 بجے وہاں ملاقات کرنے جاؤں گی۔

نیب کو لکھے گئے خط میں بشریٰ بی بی نے استدعا کی ہے کہ صورتِ حال کو مدِ نظر رکھ کر مجھے شاملِ تفتیش ہونے کے لیے نئی تاریخ دے دیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں