کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 357 پوائنٹس کی کمی

پی ایس ایکس: کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 357 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 357 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 45 ہزار 508 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں انڈیکس 434 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

حصص بازار میں 12 کروڑ 63 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 98 کروڑ روپے رہی۔ 

اس طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 759 ارب روپے ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں