سری لنکا کیخلاف میچ میں سلمان علی آغا کی شرکت مشکوک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں سلمان علی آغا کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق اس میچ میں سعود شکیل کو سلمان علی آغا کی جگہ کھلائے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سلمان علی آغا کو بھارت کے خلاف میچ میں سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے ناک پر گیند لگی تھی۔

سلمان علی آغا کو میچ کے بعد کولمبو کے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کی ناک پر ڈریسنگ کی گئی تھی۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا کے چہرے پر سوجن ہے لیکن وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

دوسری جانب فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف کی بھی سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات (14 ستمبر) کو کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ شیڈول ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں