پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

مہمان کھلاڑی روایتی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئیں۔
مہمان کھلاڑی روایتی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے اعزاز میں کراچی کے مرینہ کلب میں عشائیہ دیا، جس کا اہتمام مرینہ کلب کی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

اس موقع پر دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کو روایتی اجرک کا تحفہ دیا گیا جبکہ کھلاڑیوں کو سمندر کی سیر بھی کروائی گئی۔ مہمان کھلاڑی روایتی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کا گروپ فوٹو
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کا گروپ فوٹو

عشائیہ میں سینیر جنرل منیجر نیشنل بینک اسٹیڈیم ارشد خان، ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک، جنرل منیجر ویمنز ونگ عائشہ اشعر نے بھی شرکت کی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں کل دوپہر ساڑھے تین بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں