ناشپا کنویں 11 سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع

ناشپا کنویں 11 سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کا کہنا ہے کہ ناشپا کنویں 11 سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی۔ 

ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ کنویں سے یومیہ 830 بیرل خام تیل اور 10 لاکھ مکعب فٹ گیس کی پیداوار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ناشپا کنواں 11 کی 4485 میٹرز گہرائی تک کھدائی کی گئی۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ او جی ڈی سی ایل کنواں کی 56.45 فیصد شیئر کے ساتھ بطور آپریٹر کام کر رہی ہے۔ ناشپا کنواں سے حاصل گیس ایس این جی پی ایل کے نیٹ ورک میں شامل ہے۔ 

او جی ڈی سی ایل کے مطابق ناشپا کے کل 10 کنوؤں سے یومیہ 11300 بیرل خام تیل کی پیداوار ہے۔ ناشپا کے 10 کنوؤں سے 9 کروڑ 10 لاکھ مکعب فٹ گیس مل رہی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں