اگست میں بینکوں کے ڈپازٹس جولائی سے 2 فیصد زائد ہیں، اسٹیٹ بینک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ اگست میں بینکوں کے ڈپازٹس جولائی سے 2 فیصد زائد ہیں۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق اگست کے اختتام پر بینکوں کے ڈپازٹس 26 ہزار 110 ارب روپے ہیں۔ بینکوں نے اگست میں جولائی کے مقابلے ایک فیصد کم قرض دیے۔

ماہ اگست کے اختتام پر بینکوں کے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 11 ہزار 775 ارب روپے ہے۔ بینکوں کی سرمایہ کاری اگست میں 3 فیصد بڑھ کر 22 ہزار 16 ارب روپے ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری اگست 2022 سے اگست 2023 تک21 فیصد بڑھی ہے۔ 

بینکوں کے ایڈوانس اس کے ڈپازٹس کا 45 فیصد ہے، بینکوں کی سرمایہ کاری بینکوں کے ڈپازٹس کے مقابلے 84 فیصد ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں