نگراں وزیرِ اعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے: سفیرِ پاکستان منیر اکرم

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ—فائل فوٹو
نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ—فائل فوٹو

امریکا میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے بتایا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کا دورۂ امریکا خاصا مصروف ہو گا، وزیرِ اعظم 5 سمٹ میٹنگز میں شرکت کریں گے۔

منیر اکرم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے کیسے وفد آئے گا، انہیں تو بند کر کے رکھا ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی نمائندگی آزاد کشمیر کا وفد کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاں بھی بین الاقوامی اجلاس ہوتے ہیں اگر پاکستان کی شرکت نہ ہو تو صحیح نہیں ہے، جو بھی وزیر ِاعظم ہو، وزیرِ خارجہ ہو، وہ پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کا مزید کہنا ہے کہ سالانہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ضروری ہے۔

منیر اکرم نے یہ بھی کہا ہے کہ جو بھی وزیرِ اعظم ہو گا وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کا انٹرسٹ پروموٹ کرے گا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں