وزارتِ خزانہ، توانائی اور آئی ایم ایف کے درمیان بجلی بلوں پر ریلیف کے بارے میں پیشرفت نہیں ہوسکی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارتِ خزانہ، توانائی اور آئی ایم ایف کے درمیان بجلی بلوں پر ریلیف کے بارے میں پیشرفت نہیں ہوسکی۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق ریلیف اعلان کرنے کے لیے آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی خود پیدا کرنے والی صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لینے اور ان کے گیس نرخوں میں فوری اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجلی بنانے والی صنعتوں کے لیے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023 سے نافذ کیا جائے۔ بجلی بنانے والی صنعتوں کے لیے رعایتی ٹیرف ختم کر کے نرخوں میں اضافے کا پلان فراہم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے اور لائن لاسز اور بجلی چوری پر قابو پایا جائے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنائی جائے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں